ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ بطور صدر پی ایم سی مستعفی ہو گئے

president,Pmc,resigned,City42
کیپشن: Doctor Noshad Ahmad,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ بطور صدر پی ایم سی مستعفی ہو گئے،ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ کی جانب سے استعفیٰ وفاقی وزیر صحت کو بھیج دیا گیا۔ 

 سابق صدر پی ایم سی ڈاکٹر نوشاد کا کہنا ہے کہ میں نے 22 نومبر کو استعفی وفاقی وزیر صحت کے حوالے کیا، میں نے استعفی اپنی ذاتی وجوہات اور مصروفیات کی وجہ سے دیا، ڈاکٹر نوشادنے وزیر صحت کے ساتھ اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ذاتی مصروفیات کی بنا پر پی ایم سی میں مطمئن نہ تھا، میں جتنا وقت بھی پی ایم سی میں رہا میں نے کمیونٹی کی خدمت کی کوشش کی، مجھے وزیر صحت کے بارے میں اندازہ نہیں کہ وہ استعفی قبول کر چکے ہیں یا نہیں، میں میڈیکل ایجوکیشن اور ہیلتھ سروسز کیلئے ملکی اداروں کی ہمہ وقت خدمت کیلئے تیار ہوں۔