میٹا کا فیس بک سے خبریں ہٹانے کا انتباہ

met/ facebook
کیپشن: met/ facebook
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : میٹا نے انتباہ کیا ہے کہ اگر امریکی کانگریس میں ایک مجوزہ بل کی منظوری دی گئی تو فیس بک پر خبروں سے متعلق تمام مواد ہٹا دیا جائے گا۔

امریکی کانگریس میں پیش کیے گئے اس بل میں میڈیا اداروں کے لیے ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے گوگل اور فیس بک سے مالی معاملات پر مذاکرات کو آسان بنایا جائے گا۔

امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین کی جانب سے Journalism Competition and Preservation Act کو سالانہ دفاعی بل کا حصہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے تاکہ مقامی میڈیا انڈسٹری کو مدد فراہم کی جاسکے۔

میٹا کے ترجمان نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اگر یہ قانون منظور ہوا تو کمپنی کی جانب سے خبروں کو ہٹانے پر غور کیا جائے گا۔  ترجمان کے مطابق ہم میڈیا اداروں کو ٹریفک اور سبسکرپشنز بڑھانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

اسی طرح کے قانون کا اطلاق آسٹریلیا مارچ 2021 میں ہوا تھا جس کے بعد فیس بک نے نیوز فیڈ کو بند کردیا تھا مگر پھر اسے بحال کردیا تھا۔امریکی بل کے تحت گوگل یا فیس بک پر اگر کسی خبر پر کلک کیا جائے گا تو میڈیا اداروں کو اشتہاری آمدنی میں سے حصہ دینا ہوگا۔