ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے میں تقرر وتبادلے

ایل ڈی اے میں تقرر وتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید نے تین افسروں کو اضافی چارج دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔        

ڈائریکٹر سیپ کے طور پر کام کرنے والے حبان محمد سبحانی کو اکاؤنٹس موڈیول کی اضافی ذمہ داریاں دے دی ہیں۔ ون ونڈو سیل پر تعینات ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد جنید کا تبادلہ سیپ ڈائریکٹوریٹ میں کردیا ہے اور انہیں پراجیکٹ سسٹم موڈیول کی اضافی ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں جبکہ ریکارڈ سفٹنگ سیل میں کام کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی عثمان افضل کا تبادلہ بھی سیپ ڈائریکٹوریٹ میں کردیاہے۔

تقرری کے منتظر ڈپٹی ڈائریکٹرز جنرل کیڈر محمد منشا بھٹی کو ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو جبکہ محمد رشید کو ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز میں لگا دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جنرل کیڈر) کنول قیوم کو ڈائریکٹوریٹ آف ایل ڈی اے سٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹاﺅن پلاننگ ) طیب علی کو ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز میں تعینات کر دیا ہے۔

ا س کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاطمہ طاہر کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو سے ریکارڈ مینجمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلز مرتضی اکمل کا تبادلہ ایڈمنسٹریشن سے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد مختار کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون سے فور اور ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مدثر ایاز چودھری کا تبادلہ ایڈمنسٹریشن میں کرکے انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلز لگا دیا گیا ہے۔