’’ ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے، لاٹھی، گولی کی سرکار نہیں چلنے دینگے‘‘

’’ ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے، لاٹھی، گولی کی سرکار نہیں چلنے دینگے‘‘
کیپشن: City42 - Lahore, maryam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے، ہمارے گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، لاٹھی چارج کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے، ہم لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلنے دینگے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہم پولیس کیخلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے، ہماری ماﺅں، بہنوں، بیٹیوں پر تشدد کیا گیا، لاٹھیوں اور تشدد سے کارکن ڈرنے والے نہیں، جعلی مینڈیٹ والے ن لیگی قیادت سے خوفزدہ ہیں۔حکومت صرف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

واضح رہے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران پولیس اور ن لیگی کارکنوں کی درمیان لڑائی ہوئی ،پولیس کی جانب سے ن لیگی کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا، متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس کے ڈنڈے پڑنے سے متعدد کارکن زخمی بھی ہوگئے۔

مزید اہم خبریں اور تبصرے جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos

Sughra Afzal

Content Writer