سٹی 42: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے واشک اور مستونگ میں دو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں۔ آپریشنز 5 اور 6 اگست کو "رَدُّ الفتنہ-3" کے تحت کیے گئے۔
ان کارروائیوں کے دوران واشک اور مستونگ میں 12 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا۔واشک میں انٹیلی جنس اطلاع پر 6 دہشت گرد مارے گئے۔سیکیورٹی فورسز نے واشک میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت بروقت ناکام بنائی۔
مستونگ میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔مستونگ میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔
کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔"عزمِ استحکام" کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری ہیں ۔سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں ۔ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔