ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر کی ملاقات

وزیر اعظم سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جناب جیانگ زیڈونگ نے آج وزیراعظم  ہاؤس میں  ملاقات کی۔

ملاقات میں چینی سفیر نے  وزیراعظم کو چین کے صدر   شی جن پنگ کا ایک خط پیش کیا جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم پاکستان  کے خط پر اظہارِ تشکر کیا گیا تھا۔ 

دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں مثبت پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیراعظم نے چین کے ساتھ 'آل ویدر اسٹریٹیجک شراکت داری' (all-weather strategic partnership) کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے عوامی سطح پر رابطوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں اور پارلیمانوں کے مابین تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

 ملاقات میں باہمی تعاون اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


 _