ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانے میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ : ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تھانے میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ : ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جمال الدین جمالی : کینٹ کچہری لاہور میں  تھانہ غازی آباد میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ  پرعدالت نے ملزم عمران انور کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔

تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر نے ملزم کے  چودہ دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ملزم مقدمہ میں نامزد ہے اور ملزم تفتیش کے لیے درکار ہے ۔عدالت ملزم کو چار روزہ  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتی ہے ۔

ملزم کا پوٹینسی ٹیسٹ کرا کر اور تفتیش مکمل کر کے پیش کیا جائے۔ملزم کو 8 اگست کو عدالت پیش کیا جائے۔