ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کی بیماریوں کے علاج کے لیے مقامی گائیڈ لائنز تیار کرنے کا منصوبہ لانچ

بچوں کی بیماریوں کے علاج کے لیے مقامی گائیڈ لائنز تیار کرنے کا منصوبہ لانچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری : یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز نے اپنا پیڈیاٹرکس کے اشتراک سے بچوں کی بیماریوں کے علاج کے لیے مقامی گائیڈ لائنز تیار کرنے کا منصوبہ باضابطہ طور پر لانچ کر دیا۔

اس منصوبے میں پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن پاکستان اور چلڈرن ہسپتال بھی تعاون کر رہے ہیں۔

منصوبے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، صدر اپنا پیڈیاٹرکس ڈاکٹر صفدر سلطان خان، ڈاکٹر عامر امداد، پروفیسر جنید رشید، پروفیسر محسنہ نور ابراہیم، پروفیسر ٹیپو سلطان اور اینڈوکرینالوجسٹ ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ بچوں کے علاج کے لیے مقامی گائیڈ لائنز کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ایمرجنسی سمیت مختلف بیماریوں میں بچوں کو مؤثر اور یکساں علاج فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار مختلف بیماریوں کے علاج کی گائیڈ لائنز مرتب کی جائیں گی، جبکہ اس حوالے سے پہلی کانفرنس 7 اور 8 اگست کو منعقد ہوگی، جس میں ملک بھر سے 500 سے زائد پیڈیاٹریشن شرکت کریں گے۔

پروفیسر ٹیپو سلطان کا کہنا تھا کہ چلڈرن ہسپتال میں آنے والے بچوں کی عام بیماریوں کے علاج کے لیے مقامی گائیڈ لائنز تیار کی جا رہی ہیں تاکہ مریضوں کو جدید اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔