ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان آرمی اور ہوبارہ فاؤنڈیشن نے صحرائے چولستان میں نباتات کا بیج فضا سے بکھیر دیا

پاکستان آرمی اور ہوبارہ فاؤنڈیشن نے صحرائے چولستان میں نباتات کا بیج فضا سے بکھیر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان آرمی اور ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان نے صحرائے چولستان میں صحرائی بناتات کے بیج کا فضائی بکھیر  ا

ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان کے منصوبہ برائے بحالی مسکن کا یہ مسلسل  27 ویں سال تھا۔ پاکستان آرمی اس منصوبہ میں اہم ساتھی ہونے کے سبب صحرائی نباتات میں اضافہ کے لئے ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان کو ہر سال چھوٹا جہاز مہیا کرتی ہے۔صحرائے چولستان ، وسط ایشیاءسے ہر سال نقل مکانی کرنے والے ہوبارہ بسٹرڈ (تلور) کا پسندیدہ مسکن ہے۔ کاشتکاری، بڑھتی ہوئی انسانی سرگرمیوں اور مقامی آبادی کے مویشیوں  نے مسکن کی حالت اس قدر خراب کر دی ہے کہ جنگلی جانوروں اور پرندوں کو مناسب مقدار میں مرغوب غذا نہ ملنے کی بنا پر جنگلی حیات اور ماحولیات میں تیزی سے تنزلی ہو رہی ہے۔
ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان نے ماحولیات کا توازن بحال کرنے کے لئے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا جو صحرائی بناتات کے بیج کے فضائی بکھیر سے ہی ممکن ہے۔
اس سال ہوبارہ بسٹرڈ کی پسندیدہ خوراک کے پودوں کے 200.00 کلوگرام بیج فضا سے بکھیرے گئے۔ اس طرح گذشتہ 27 برسوں میں بکھیرے گئے کل 3327.00کلوگرام بیج صحرائے چولستان پر بکھیرے جا چکے ہیں۔


مسکن کا سالانہ جائزہ حوصلہ افزاءاور نباتات کی بڑھتی ہوئی تقویت کی طرف مائل نظر آتا ہے۔ مسکنوں کی مکمل بحالی طویل کام ہے ، تاہم پاکستان آرمی کے مسلسل تعاون سے ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل پاکستان بگڑے ہوئے ماحولیاتی توازن کو درست کرنے اور جنگلی حیات کی نسلوں کی بحالی کا مُسمم ارادہ رکھتی ہے۔