ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملائیشیا : پاکستانی طلبہ چھا گئے، 4 میڈلز کے ساتھ ملک کا نام روشن

ملائیشیا : پاکستانی طلبہ چھا گئے، 4 میڈلز کے ساتھ ملک کا نام روشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستانی طلباء نے دوسری بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپیاد (آئی این ایس او 2025) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1 گولڈ، 1 سلور اور 2 برانز میڈلز اپنے نام کر کے ملک کا نام روشن کر دیا۔

آئی این ایس او کے مقابلے  30 جولائی سے 5 اگست 2025 تک ملائیشیا میں منعقد ہوئے، محمد طیب بخاری نے ایبٹ آباد سے گولڈ میڈل جیتا۔

Caption

عمار وڑائچ  نے سلور اور  رواح جاوید نے برانز میڈل حاصل کیے، تطہیر آئمہ نقوی بھی برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں۔

Caption

عالمی مقابلے میں پاکستانی ٹیم نے نیوکلیئر سائنس کے شعبے میں اپنی مہارت کا لوہا منوایا، طلبہ کی اس کامیابی میں  پاکستان آٹامک انرجی کمیشن کا ادارہ جاتی تعاون شامل رہا۔ 

Caption