ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی جیل سے رہائی پانے والے دو پاکستانی شہری کراچی پہنچ گئے

بھارت کی جیل سے رہائی پانے والے دو پاکستانی شہری کراچی پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی جیل سے رہائی پانے والے دو پاکستانی شہری کراچی پہنچ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق بدین سے تعلق رکھنے والے  محمد علی اور کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد حنیف کو بھارتی حکام نے واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان کے حوالے کیا تھا۔

عبدالستار ایدھی کے پوتے سعد ایدھی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محمد علی ماہگیر تھے، جنہیں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ جبکہ محمد حنیف  نیپال کے ذریعے بھارت گئے تھے اور ان کے پاس ویزہ نہیں تھا۔