ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب کرپٹ عناصر کا کوئی مستقبل نہیں : گورنر پنجاب چودھری محمد سرور

اب کرپٹ عناصر کا کوئی مستقبل نہیں : گورنر پنجاب چودھری محمد سرور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گور نر پنجاب سے صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک 'وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم کی ملاقات, گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہناہے کہ کرپٹ عناصر کا کوئی مستقبل نہیں ' شفافیات اور دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی۔
  تفصیلات کے مطابق  گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب  کا کہناتھا کہ کرپشن کے خاتمے اور بلاتفریق احتساب سے حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی ، ملک میں آئین وقانون کی بالادستی حکومت کی ذمہ داری ہے جو ہر صورت پوری کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مخالفین کے سامنے جھکنے والا نہیں ہمیشہ ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے،گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام جمہوریت 'آئین وقانون کی حکمرانی اور حکومتی بیانہ کیساتھ ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان اپنی اصولی اور نظریاتی سیاست سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ چودھری محمدسرور کا کہنا تھا کہ ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا ،ملک ترقی اور استحکام حکومت کی اولین تر جیح ہے، تمام وسائل بیروکار لائیں گے ۔

گور نر پنجاب کا کہنا تھا کہ آج پارلیمنٹ اور جمہور یت سمیت تمام ادارے مضبوط ہو رہے ہیں ۔ ملک میں اقلیتوں کیساتھ کسی ناانصافی کو برداشت کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ تر ین اور بھارت خطر ناک تر ین ملک بن چکا ہے ۔صوبائی وزیر اختر ملک  کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کی منفی سیاست کا اب کوئی مستقبل نہیں عوام حکومت کیساتھ ہیں ، وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم کا کہنا تھا کہ حکومتی ادارے اقلیتو ں کے تحفظ کیلئے ان کیساتھ کھڑے ہیں ۔