ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور مصر کی مشترکہ تربیتی مشق Thunder-II کا آغاز 

پاکستان اور مصر کی مشترکہ تربیتی مشق Thunder-II کا آغاز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور : پاکستان اور مصر کی مشترکہ تربیتی مشق Thunder-II کا آغاز ہوگیا ۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر مشتمل فوجی مشق 6 اپریل سے شروع ہوئیں جو مشق چیراٹ کے اسپیشل آپریشنز اسکول میں جاری رہیں گی۔ 

پاک فوج کے ایس ایس جی اور مصری اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہوئے۔ کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی مشترکہ تربیت پر توجہ دی جائے گی۔ مشقوں سے پاک–مصر دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ دونوں ممالک کے دستوں کے درمیان باہمی تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں مہارت بہتر بنانا مشق کا بنیادی مقصد ہے۔