ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پی ایس ایل الیون کے آج کے میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی.  

ملتان سلطانز کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ راولپنڈیز نے ملتان سلطانز کو 183 رنز کا ہدف دیا۔ ملتان سلطانز نے 183 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ صاحبزادہ فرحان 68، جوش فلپے 56، شان مسعود 27 اور ایشٹن ٹرنر 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔  

راولپنڈیز کے محمد عامر نے دو اور عامر خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

راولپنڈیز کے سیم بلنگز 56، کامران غلام 35, فورسٹر 24 اور محمد رضوان 19 رنز بناکر نمایاں رہے.  

ملتان سلطانز کے فیصل اکرم نے چار، عرفات منہاس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. 

ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایشٹن ٹرنر (کپتان)،صاحبزادہ فرحان ، سٹیو سمتھ ، شان مسعود اور جوش فلپے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد نواز ، عرفات منہاس ، پیٹر سڈل ، محمد وسیم جونیئر ، محمد اسماعیل اور فیصل اکرم ٹیم کا حصہ ہیں۔  

راولپنڈیز میں محمد رضوان (کپتان)، یاسر خان، کامران غلام ، ڈیرل مچل اور سیم بلنگز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عبد اللہ فضل، ڈین فورسٹر، رشاد حسین ، محمد عامر، عامر خان اور آصف افریدی ٹیم کا حصہ ہیں۔