ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا : سیلابی صورتحال کا خدشہ، الرٹ جاری

خیبر پختونخوا : سیلابی صورتحال کا خدشہ، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رحمان ملک : خیبر پختونخوا میں 6 سے 9 اپریل تک بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا، متعلقہ اضلاع کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

پی ڈی ایم اے کے مطابق نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ دریائے کابل سے منسلک ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ کوہاٹ توئی، دریائے کرم اور دریائے گومل میں فلیش فلڈنگ کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مہمند، بنوں، کوہاٹ، کرم اور ڈی آئی خان کے ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں۔ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کو نشیبی علاقوں اور حساس مقامات کی نشاندہی کی ہدایت کی گئی ہے۔