ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جرمنی: میچ میں ہنگامہ، شائقین کے میدان میں گھسنے پر پولیس ایکشن

جرمنی: میچ میں ہنگامہ، شائقین کے میدان میں گھسنے پر پولیس ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جرمنی کے شہر  ڈریسڈن میں فٹبال میچ کے دوران پیش آنے والے ہنگامے نے حکام کو فوری ایکشن لینے پر مجبور کر دیا، جہاں شائقین کے رویے نے کھیل کا ماحول متاثر کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق سیکنڈ ڈویژن لیگ میں ڈائنامو ڈریسڈین اور ہرتھا برلن کے درمیان مقابلہ شروع ہوتے ہی کشیدگی بڑھ گئی۔ میچ کے ابتدائی لمحات میں متعدد شائقین اچانک میدان میں داخل ہو گئے، جس کے باعث صورتحال بے قابو ہو گئی اور پولیس کو فوری مداخلت کرنا پڑی۔

پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کو منتشر کیا، مختلف گروپس کو الگ کیا اور اسٹیڈیم میں سیکیورٹی بحال کی۔ اس ہنگامہ آرائی کے باعث میچ کو عارضی طور پر روکنا پڑا، تاہم تقریباً 20 منٹ بعد کھیل دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے سخت قانونی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے، جسمانی نقصان پہنچانے، املاک کو نقصان، توہین آمیز رویے اور ٹکٹ فراڈ سمیت متعدد الزامات کے تحت ایک درجن سے زائد کیسز کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب ڈائنامو ڈریسڈن کی انتظامیہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال سے ان شائقین کو بھی تکلیف پہنچی جو اس ہنگامے میں شامل نہیں تھے۔ کلب کے فنانس ڈائریکٹر  اسٹیفن زمرمن نے متاثرہ تماشائیوں سے معذرت بھی کی۔