ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے کی شادی، کونسی اہم شخصیات شامل ہوئیں؟

بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے کی شادی، کونسی اہم شخصیات شامل ہوئیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

فیملی ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں بیدیاں روڈپر خاور مانیکاکے فارم ہاؤس میں ہوئی۔

شادی کی تقریب میں ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا سمیت سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی اور قریبی عزیز شریک ہوئے۔

فیملی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں محدود افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔