وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ تین روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ 

مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے پر مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان آل سعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔ شہباز شریف آج رات مدینہ منورہ میں قیام کریں گے اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نماز ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کمرشل فلائیٹ کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے، شہباز شریف دوران پرواز مسافروں سے گھل مل گئے، پرواز میں موجود دیگر مسافروں نے وزیراعظم کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں، وزیراعظم نے بچوں اور بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھا، ان سے حال احوال پوچھا۔

 مریم نواز بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ موجود ہیں، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اراکین اسحاق ڈار، خواجہ آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطاءاللہ تارڑ اور احد چیمہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔