دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی قتل، گن مین بھی مارا گیا

DSP Gul Muhammad Khan killed, Laki Marwat, Bannu, Pakhtoonkhwa Police under attack, Terrorist attack bannu, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لکی مروت میں منجیوالا چوک کے قریب دہشت گردوں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر کے ڈی ایس پی گل محمد خان اور ایک اہلکار کو شہید کر دیا۔ 

ہفتہ کی صبح منجیوالا چوک سے گزرتی ہوئی پولیس کی گاڑی پر مبینہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی گل محمد خان شہید ہو گئے۔ ان کے ساتھ اس حملے میں ان کا  گن مین نسیم گل بھی شہید ہوا۔ پولیس اہلکار  فاروق خان زخمی ہے۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ تاہم دوپہر تک کوئی گرفتاری رپورٹ  نہیں ہوئی۔