ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہین آفریدی کی انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑی کامیابی

شاہین آفریدی کی انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑی کامیابی
کیپشن: Shaheen Afridi New Achievement
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

22 سالہ شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ میں  200 وکٹیں حاصل کرنے والے 22ویں پاکستانی بن گئے ہیں۔ شاہین آفریدی نے یہ اعزاز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا۔

شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں 95، ون ڈے فارمیٹ میں 59 جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 46 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ اس طرح انہوں نے مجموعی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔

اپنی اس کامیابی کو شاہین شاہ نے اپنی فیس بُک اسٹوری پر شیئر کیا اور ساتھ اللہ کا شُکر ادا کیا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل دلچسپ انداز میں تین وکٹ سے جیت کر پاکستان کے تاریخی دورے کا اختتام متاثر کن انداز میں کیا۔

واضح رہےکہ آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے جیتی ، پاکستان نے ون ڈے سیریز میں دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔