( ملک اشرف ) چیف جسٹس اور سینئر ترین جج کی اجلاس میں شرکت کے باعث ،لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے آٹھواں ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد آٹھواں ججز روسٹر جاری ہوا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان اور سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی کے سات اپریل کو بھی اسلام آباد میں جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کی وجہ سے ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا گیا۔
چیف جسٹس محمد قاسم خان اور سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی دونوں سات اپریل کو ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سماعت کریں گے آور اس کے بعد جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترمیمی روسٹر کے مطابق چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس محمد امیر بھٹی آٹھ اپریل سے پرنسپل سیٹ پر کام کریں گے۔ ترمیمی روسٹر میں پرنسپل سیٹ پر دس ڈویژن، 32 سنگل بنچز برقراررہیں گے۔
ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس شجاعت علی خان، ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس عاطر محمود، ڈویژن بینچ نمبر3 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس جواد حسن ، ڈویژن بینچ نمبر4 جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس چودھری محمد اقبالش، ڈویژن بینچ نمبر5 میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شاہد کریم، ڈی بی 6 میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال مقدمات کی سماعت کریں گے۔
اسی طرح ڈویژن بینچ نمبر سات میں جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی، ڈویژن بینچ نمبرآٹھ میں جسٹس چوہدری مشتاق احمد اور جسٹس شہرام سرور چوہدری، ڈویژن بنچ نمبر 9 میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر جبکہ ڈویژن بنچ نمبر 10 میں جسٹس مجاہد مستقیم احمد اور جسٹس محمد وحید خان برقرار رہیں گے۔
تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عالیہ نیلم،جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر اور جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شکیل الرحمان خان سمیت دیگر ججزصرف سنگل بنچ میں شامل ہیں۔