سٹی 42 : گوجرانوالہ کے سابق جیل سپریڈینٹ اظہر چیمہ کی گرفتاری کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ ان سے رشوت میں لئے گئے ساڑھے ایک کروڑ روپے برآمد ہوئے اور گھر سے ساڑھے تین کروڑ روپے مالیت کی دو گاڑیاں پکڑی گئیں۔
گوجرانوالہ میں اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے پریس کانفرنس کر کے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ اظہر چیمہ کا کیس ہمارے لیے ایک ٹیسٹ کیس تھا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ے رشوت کی رقم ساڑھے چار کروڑ روپے برآمد ہو گئی۔ ان سے ایک کروڑ روپے نقدی اور ساڑھے تین کروڑ روپے مالیت کی دو گاڑیاں برآمد ہوئیں۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے بتایا کہ تمام ریکوری مدعی مقدمہ افضل چیمہ کے حوالے کر دی گئی۔
گوجرانوالہ کی عدالت نے اظہر چیمہ کا جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی پریس کانفرنس میں جیل سپرنٹنڈنٹ کی کرپشن کی شکایت سامنے لانے والے مقدمہ کے مدعی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ رشوت میں لی گئی رقم ریکور ہونے پر اینٹی کرپشن حکام کا شکر گزار ہوں۔ سابق جیل سپریڈینٹ اظہر چیمہ کو 20 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔
اظہر چیمہ پر ساڑھے چار کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام تھا جس پر مقدمہ درج ہوا تھا۔