ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی

نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سولر صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی ، صارفین اپنی نیٹ میٹرنگ درخواست کی حیثیت آن لائن پورٹل پر بھی چیک کر سکتے ہیں۔

  وزیر توانائی کی ہدایت پر نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ منتقلی سے متعلق 11 ہزار 695 زیرالتوا درخواستیں حل کردی گئیں،پاور ڈویژن نے بتایا کہ نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ منتقلی کے لیے مجموعی طور پر 16 ہزار 654 درخواستیں زیرالتوا تھیں، جس میں پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے 11 ہزار 695 صارفین سے میسج اور واٹس ایپ کے ذریعے براہ راست رابطہ کیا گیا۔

 صارفین اپنی نیٹ میٹرنگ درخواست کی حیثیت آن لائن پورٹل پر بھی چیک کرسکتے ہیں،پاور ڈویژن کے ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ درخواست کی جلد پراسیسنگ کے لیے کسی فرد کو کوئی فیس ادا نہ کی جائے۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین سے براہ راست رابطے کا مقصد انہیں ایجنٹوں اور غیر ضروری مداخلت سے محفوظ رکھنا ہے، جبکہ تصدیق کا بنیادی مقصد جائز صارفین کے حقوق کا تحفظ اور غیر قانونی کنکشنز کی روک تھام ہے۔

 وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ حکومت سولر انرجی اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کی بھرپور حامی ہے۔ حکومت سولرائزیشن کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ شفاف اور پائیدار نظام چاہتی ہے۔