ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 3 ہزار 600 روپے سستا

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 3 ہزار 600 روپے سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملک میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 536 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 86 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 99 ہزار 122 روپے ہوگئی۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 36 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 430 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔