ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ایم پنجاب ڈیفنس ڈے سوئمنگ چیمپئن شپ، 400 سے زائد سوئمرز کی شرکت

سی ایم پنجاب ڈیفنس ڈے سوئمنگ چیمپئن شپ، 400 سے زائد سوئمرز کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام سی ایم پنجاب ڈیفنس ڈے سوئمنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 400 سے زائد سوئمرز نے شرکت کی۔

چیمپئن شپ میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمٰن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈی جی سپورٹس محمد طارق قریشی، ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت اور ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد بھی موجود تھے۔

چیمپئن شپ میں انڈر 8 سے انڈر 16 تک اور اوپن کیٹیگری کے مقابلے ہوئے۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمٰن نے کہا کہ چیف منسٹر پنجاب سوئمنگ اکیڈمی کے سوئمرز بھی چیمپئن شپ میں شریک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے لیے میگا کمپین شروع کرنے جا رہے ہیں ڈی جی سپورٹس محمد طارق قریشی نے کہا کہ پنجاب بھر میں ہر ماہ بڑے سپورٹس ایونٹس کرائے جا رہے ہیں۔

محمد طارق قریشی کے مطابق چیمپئن شپ کی ہر کیٹیگری کے ونر کو 25 ہزار روپے انعام دیا جا رہا ہے۔