ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا جانا آسان ہوگیا؟ پاک، امریکا تعلقات میں بڑی پیشرفت

 امریکا جانا آسان ہوگیا؟ پاک، امریکا تعلقات میں بڑی پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد : امریکا کیلئے پاکستان سےبراہ راست پروازوں کےحوالےسے اہم پیشرفت، کئی سال بعدپہلی بارامریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کل6ستمبرکوپاکستان پہنچےگی۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی ٹیم کی آمد سے قبل آڈٹ کی تیاری مکمل کرلی، امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا دورہ کرے گی۔ 

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کےتمام شعبہ نےامریکی فیڈرل ایوی ایشن کےآڈٹ کی تیاری مکمل کرلی، تمام پاکستانی ایئرلائنز کو امریکا کے لئےبراہ راست پروازوں کی بحالی کی امید ہے۔