ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل, الرٹ جاری

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل, الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ڈی ایم اے نے 6 سے 9 ستمبر کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید مون سون بارشوں کے 10ویں سپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس دوران لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور سمیت دیگر شہروں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 7 سے 9 ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں (رود کوہیوں) میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ اسی تناظر میں صوبہ بھر کے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بعض مقامات میں بھی بارشیں متوقع ہے، بالائی اور پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈز کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پہلے ہی سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ شدید بارشوں کے باعث بڑے شہروں میں ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک سمیت متعلقہ اداروں کو بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ دریاؤں اور نالوں کے اطراف جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کریں۔
 واضح رہے کہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں اب تک شدید  تباہی ہوچکی ہے۔26 جون سے اب تک 884 افراد جاں بحق اور 1181 زخمی ہوئے، خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 489 اموات ہوئیں، پنجاب میں 223 افراد جان کی بازی ہار گئے، سندھ میں 58، بلوچستان 26، اسلام آباد میں 9 اموات ہوئیں، گلگت بلتستان میں 41 اور آزاد کشمیر میں 38 افراد جان سے گئے۔