ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری

دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عاجزجمالی: رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

 گڈو بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 359570 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 327481 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سکھر بیراج پر اپ اسٹریم میں آمد 331155 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 277355 کیوسک رہا۔

کوٹری بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 233636 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 209431 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تریموں کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج اس وقت 322454 کیوسک ہے۔ پنجند بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 294471 کیوسک اور اخراج 280501 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق صوبے میں سیلابی صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ ادارے ہر ممکن اقدامات کے لیے تیار ہیں۔