انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان

Intermediate Result 2022
کیپشن: Intermediate Result 2022
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021-22کے نتائج کا اعلان کردیا۔

مجموعی کامیابی کا تناسب %66.92فیصد رہا، اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ قیصر عالم نے کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈر ل بورڈ نے گیارہویں کلاس کے امتحانات کے نتیجے کا اعلان کردیا ہے، سال 2021-22میں بورڈ میں ریگولر انرولمنٹ کلاس گیارہویں 83324 رہی جبکہ 56001 بچے کامیاب رہے۔

مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب %68.38 فیصد رہا، سابق پرائیویٹ انرولمنٹ 3122 جبکہ682 سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب %24.31 فیصد رہا۔بورڈ کی مجموعی سالانہ انرولمنٹ کلاس بارہویں 86446 تھی جس میں 56683 بچے کامیاب ہوئے مجموعی کامیابی کا تناسب %66.92 فیصد رہا۔

بورڈ کی جانب سے رزلٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے جبکہ اسٹوڈنٹس 5050 پر اپنا رول نمبر ایس ایم ایس کرکے بھی اپنا رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں۔