ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کی توقع ہے، جبکہ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ 

سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھاربارش /ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان،بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، خیبر، اورکزئی ،ہنگو،کرک،بنوں ،، لکی مروت، ڈی آئی خان ، وزیرستان اورکرم میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش/ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، نورپورتھل، بھکر، لیہ، سرگودھا، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، کوٹ ادو اور ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش/ ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم عمر کوٹ ، تھرپارکر اورساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں چلنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔