ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پارٹی میں بیان بازی کو افسوسناک قراردیدیا

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پارٹی میں بیان بازی کو افسوسناک قراردیدیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پارٹی میں بیان بازی کو افسوسناک قراردے دیا۔

 پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نےمیڈ یا سے گفتگو میں کہابانی تحریک انصاف کی بہنوں کے کوئی سیاسی عزائم نہیں،بانی کی بہنیں اپنے بھائی کی رہائی کے لئے جدوجہد کررہی ہیں،ان سے متعلق گفتگو میں سب کو احتیاط برتنی چاہیے،اس وقت برداشت اور اتحاد کی ضرورت ہے۔

 اسد قیصر نے مزید کہابلوچستان اورخیبر پختونخوا سمیت ملک میں بےیقینی کی صورتحال ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قومی ایجنڈے پرحکومت سے مذاکرات کو تیار ہے،چاہتے ہیں وسیع تر قومی ایجنڈے پر حکومت کے ساتھ بات ہوا۔

 انہوں نےمزید کہا میرے اور شہرام کے بھائیوں کو کے پی میں دوبارہ وزارتیں آفر کی گئیں،ہم نے وزارتیں لینے سے معذرت کرلی۔