علی رامے:گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں ریکارڈ گئیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور میں 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔
،پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں بارشیں متوقع ہیں بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ کا انحصار بھارتی آبی ذخائر سے اخراج پر ہے،بڑے دریاؤں سے ملحقہ ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ کمشنر ز ڈپٹی کمشنرز ودیگر افسران الرٹ ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں ۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App