بجلی کا ایک اور جھٹکا

NEPRA, Electricity, DISCOS, Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: نیپرا نے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دے دیا۔ نئے جھٹکے سے 22 ارب روے صارفین کی جیبوں سے نکل کر ڈسکوز اور بجلی بنانے والی کمپنیوں کے اکاونٹس میں چلے جائیں گے۔

نیپرا نےبجلی ایک مرتبہ پھر مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی ایک روپے71 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔

بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ  اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق اکتوبر  کے دوران ڈیلیور کئے جانے والےبلز میں ہوگا۔ نوٹفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کئے گئے اس اضافہ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔