غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشنز جاری، مزید 1126زیر حراست

غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشنز جاری، مزید 1126زیر حراست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق : اسلام آباد میں پولیس کا غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشنز جاری، مزید 1126کو حراست میں لے لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق 503 افراد کے پاس کسی قسم کے بھی کاغذات نہ نکلے، جس کے بعد وفاقی پولیس نے503 افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق افغان باشندوں کی واپسی کے لیے ملک بھر کی 5 بڑی جیلوں میں ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رہائش کا ثبوت نہ رکھنے والے غیرملکیوں کو جیل بھیجا جائے گا۔ امیگریشن حکام جیل سے ہی انہیں ڈی پورٹ کرنے کے اقدامات کریں گے۔ متعلقہ پولیس اور بارڈر ایریا پولیس غیر قانونی افغان باشندے کو سرحد پار کروا کے آئے گی۔ تمام گرفتار افغان باشندوں کو ہیومن رائٹس قوانین کے تحت سرحد پار بھیجا جائے گا۔