پنجاب پولیس کو وردی کے فنڈز جاری، خریداری میں تیزی

 پنجاب پولیس کو وردی کے فنڈز جاری، خریداری میں تیزی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : پنجاب پولیس کو حکومت کی جانب سے وردی کے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں، جس کے بعد خریداری میں تیزی دیکھی جارہی ہے ۔

پولیس کی اولیو گرین ٹی شرٹس، پی ایچ پی اور ایس پی یو کی وردی کا کنٹریکٹ بھی جاری کردیا گیاہے۔

پولیس حکام کے مطابق لاہورسمیت پنجاب پولیس کیلئے1لاکھ34 ہزار ٹی شرٹس خریدی جائیں گی، پی ایچ پی کیلئے 12ہزار200یونیفارم خریدے جائیں گے۔ پی ایچ پی کا یونیفارم 4500روپے فی یونیفارم کا کنٹریکٹ جاری کیا گیا۔ ایس پی یو کیلئے 8ہزار400یونیفارم خریدے جائیں گے، ایس پی یو کا فی یونیفارم 4ہزار490روپے میں خریدا جائےگا۔ گزشتہ ماہ پولیس کا 1لاکھ34 ہزار اولیو گرین یونیفارم کا آرڈر بھی دیدیا گیا تھا، یونیفارم اور ٹی شرٹس سفائر،نشاط اور عثمان برادرز فراہم کریں گی، تمام فرمز جلد یونیفارمز تیارکرکے فراہمی شروع کردیں گی۔