ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فیکٹری میں سلنڈر دھماکا، 4 مزدور جاں بحق  

فیکٹری،سلنڈر دھماکہ،مزدور،جاں بحق،سٹی42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) نواب شاہ میں اچار بنانے والی فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا، 4 مزدور جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے علاقے ہاشم ٹاؤن میں اچار بنانے والی فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث دھماکا ہوا، دھماکے کے دوران 4 مزدور جاں بحق ہوئے اور کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بیٹے دانش ، سلمان اور باپ ناصر کے علاوہ ایک مزدور قاسم شامل ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔

ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے، پولیس نے بھی جائے وقوعہ کو اپنے گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔