ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست کا تحریری حکم جاری

Shahbaz Sharif
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے  وزیراعظم شہبازشریف کی آشیانہ اقبال ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست کا دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں بطور وزیراعظم شہباز شریف کو آئینی اور سرکاری زمہ داریاں نبھانی ہیں، یہ بھی حقیقت ہے کہ ملزم 2021 سے مسلسل عدالت میں پیش ہو رہا ہے، شہباز شریف کی عدم پیشی سے ٹرائل متاثر نہیں ہو گا۔

حکم میں مزید لکھا گیا ہے کہ شہباز شریف نے اپنی جگہ عدالت پیشی کےلیے نمائندہ مقرر کردیا ہے، محمد انور حسین ایڈووکیٹ شہبازشریف کے نمائندے کے طور پر ہر پیشی پر عدالت پیش ہونگے، شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے تاہم عدالت کے طلب کرنے پر شہباز شریف عدالت پیش ہونے کے پابند ہوں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی تھی۔