سٹی 42: وفاقی حکومت نے فیول کی بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔
کابینہ ڈویژن نے فیول بچت اور کفایت شعاری اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت سرکاری محکموں کو فیول کی فراہمی میں 50 فیصد کٹوتی کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اخراجات میں بھی 5 فیصد کمی کردی گئی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے نئے کفایت شعاری اقدامات کا نفاذ کردیا گیا ہے۔