فیس بک کو سروسز متاثرہونےپرکتنے ارب ڈالر کانقصان ؟

Facebook, Instagram, WhatsApp Down; Twitter Flooded With Hilarious Memes
کیپشن: Facebook, Instagram, WhatsApp Down
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہونے کے بعد امریکی اسٹاک ایکسچینج میں فیس بک کے شیئرز کی قیمت 5.7 فیصد گر گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ کے اثاثوں کی مالیت چند گھنٹوں میں 6.11 بلین ڈالر  یا 45,555کروڑ روپے کم ہو گئی۔ وہ دنیا کے امیروں کی فہرست میں ایک درجہ کم ہوکر پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔
کچھ دن پہلے ، وہ 140 ارب ڈالر کی مالیت کے ساتھ امیروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے تھے  لیکن اب وہ دوبارہ بل گیٹس سے پیچھے ہے۔ گیٹس اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں جن کی مالیت 124 بلین ڈالر ہے۔ پوری دنیا میں فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروسز گزشتہ کئی گھنٹوں سے تعطل کا شکار ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق سروسز معطل ہونے کی وجہ سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکی اسٹاک ایکسچینج میں اس وقت تک فیس بک کے شیئرز کی قیمت 5.7 فیصد تک گر چکی ہے جس کی وجہ سے اسے تقریباً 50 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔فیس بک انتظامیہ کی جانب سے سروس متاثر ہونے پر صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔  فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز ڈاؤن  رہیں اور دنیا بھر کے صارفین کو اس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ ایسے میں صارفین کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے فیس بک نے ٹوئٹر کا سہارا لیا ۔

FB: Configuration changes on backbone routers that coordinate network traffic between our data centers caused issues that interrupted this communication. This had a cascading effect on the way our data centers communicate, bringing our services to a halt. https://t.co/JuPjc4YNUD

فیس بک اور واٹس ایپ نے واضح طور پر ایپلی کیشنز کی بندش کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم ماہرین کی جانب سےمختلف وجوہات بتائی جارہی ہیں۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک ویب نظام میں تبدیلی کی وجہ سے مسئلہ پید اہواہے ۔ فیس بک نے بارڈر گیٹ وے پر وٹوکول میں کئی تبدیلیاں کی تھیں جس کی وجہ سے فیس بک انٹرنیٹ سے غائب ہوگئی ہے ۔ واضح رہے کہ  واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام تینوں سروسز مشترکہ انفراسٹرکچر پر کام کرتی ہیں جس کی وجہ سے ایک سروس میں خرابی کی وجہ سے تینوں سروسز  ایک ساتھ متاثر ہوتی ہیں جبکہ تینوں سروسز کی ملکیت فیس بک کے پاس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں مذکورہ سوشل میڈیا ایپلی کیشن کی سروس پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً رات ساڑھے8 بجے متاثر ہوئی تھیں اور محض ٹویٹر سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹ تھی جو بحال رہی لہٰذا صارفین ٹویٹر پرہی اپنی مایوسی کا اظہار کرتے رہے۔اس دوران کروڑوں صارفین کومشکلات کا سامنا رہا جبکہ اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ کی جانب سے صارفین کے لیے معذرت کااظہار بھی کیا گیا۔