"مستقبل میں مزید بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان آئیں گی"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کہتے ہیں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ دیکھ کر خوشی ہوئی جبکہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل کے تمام میچز بھی پاکستان میں کروائیں گے۔

قذافی سٹیڈیم میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ نے چئیرمن پی سی بی احسان مانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ عمران خواجہ نے کہا کہ آئی سی سی پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر خوش ہے، آج پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، مستقبل میں پاکستان میں مزید کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ دس سال قبل سری لنکن ٹیم پر حملے سے ملکی کرکٹ نے برا وقت دیکھا، پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کرائے جائیں گے، آنے والے وقت میں مزید بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

احسان مانی نے کہا کہ سری لنکن بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ جو کھلاڑی پاکستان نہیں آئے ان کو سری لنکن بورڈ کی جانب سے این او سی نہیں دیا جائے گا۔