عمران یونس: سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں شفافیت کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائیں گے. کسی قسم کی کک بیک نہ لیں گے نہ لینے دیں گے۔
سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں شفافیت کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائیں گے۔ منصوبوں میں کسی قسم کی کک بیک لیں گے نہ لینے دینگے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ انفرا سٹرکچر میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ پنجاب بھر میں کچی آبادیوں کے خلاف کوئی آپریشن نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ شکر ہے کسی کو یاد تو آیا کہ وہ لاہور کا مئیر ہے۔
وہ ایسا مئیر لائیں گے جسے مکمل مالیاتی و انتظامی اختیارات حاصل ہونگے۔ کوڑا کرکٹ کی بر وقت اٹھائی کیلئے نئے سرے سے عالمی کمپنیوں کو دعوت دی جائے گی۔ موجودہ مہم کا مقصد قبضہ مافیا اور طاقتور لوگوں کے خلاف کارروائی ہے۔ سینئر وزیر نے کہا کہ ان کے اختیارات کے بارے میں پایا جانے والے تاثر درست نہیں، پارٹی قیادت جو بھی ذمہ داری سونپے گی پورا کریں گے۔