ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہیں ۔ ہیلتھ کیئر کی 500 زندہ افراد سے تعزیت

500 زندہ افراد کو ان کی وفات کے تعزیتی خطوط مل گئے

آپ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہیں ۔ ہیلتھ کیئر کی 500 زندہ افراد سے تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ہیلتھ کیئر سینٹر نے  500 سے زائد زندہ افراد سے تعزیت کردی 
ہیلتھ کیئر سسٹم نے 531 زندہ افراد کو ان کی موت حوالے سے تعزیتی خط بھیج دیے۔امریکا میں ہیلتھ کیئر سینٹر کی جانب سے 500 سے زائد زندہ افراد کو غلطی سے تعزیتی خط بھیجنے پر معذرت کرلی۔

مقامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مین ہیلتھ سینٹر میں کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث اہلکاروں نے 531 زندہ افراد کو ان کی موت حوالے سے تعزیتی خط بھیج دیے۔مین ہیلتھ کے اہلکاروں نے جاری ایک بیان میں کہا کہ ’مین ہیلتھ‘ اس غلطی پر تہہ دل سے پشیمان ہے۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اس غلطی کا سبب ایک کمپیوٹر پروگرام تھا جو خطوط تیار کرتا ہے۔

مین ہیلتھ ایک غیر منافع بخش ہیلتھ کیئر سینٹر ہے جو ایک لیول 1 ٹراما سینٹر اور آٹھ دیگر اسپتالوں کو چلاتا ہے۔