ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نہم کے بعد میٹرک کا نیا نصاب تیار، غلطیوں کے خدشات ظاہر

نہم کے بعد میٹرک کا نیا نصاب تیار، غلطیوں کے خدشات ظاہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض :نہم جماعت کے بعد دہم جماعت (سیشن 2026 تا 2027) کے لیے نیا نصاب تیار کرلیا گیا ہے، تاہم اس میں غلطیوں کے خدشے کے باعث پیکٹاء نے ماہرینِ تعلیم کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

پیکٹاء نے کتابوں کے ریوو کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں،ماہرین نے میٹرک کے نئے نصاب کا ریوو شروع کردیا۔

میٹرک کی نئی کتابوں کے ریوو کے بعد چھپائی کیلئے پبلشرز کو بھجوائی جائیں گی،نئے نصاب کا ریوو رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

ہر سال 10 لاکھ امیدوار میٹرک بورڈ کے امتحان میں شرکت کرتے ہیں۔