ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین کا امریکا پر اضافی ٹیرف معطل کرنےاور10فیصدلیوی برقرار رکھنے کا اعلان  

چین کا امریکا پر اضافی ٹیرف معطل کرنےاور10فیصدلیوی برقرار رکھنے کا اعلان  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چین نے امریکا پر 24 فیصد اضافی ٹیرف معطل کرنے اور 10 فیصد لیوی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

 خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی جنوبی کوریا میں ہونے والی اہم ملاقات کے ثمرات آنے لگے ہیں۔

 چینی اسٹیٹ کونسل کے ٹیرف کمیشن نے کہا کہ چین امریکی اشیا پر 24 فیصد اضافی ٹیرف کو ایک سال کیلئے معطل کر دے گا تاہم 10 فیصد لیوی کو برقرار رکھے گا۔

 واضح رہے کہ چین دنیا کا سب سے بڑا زرعی خریدار ہے۔

 ٹیرف کمیشن نے یہ بھی اعلان کیا کہ چین 10 نومبر سے امریکی زرعی سامان پر 15 فیصد تک کے کچھ معطل کر دے گا۔

 یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد چین پر ٹیرف 57 فیصد سے کم کر کے47 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 چینی صدر سے ملاقات کے بعد ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان بہت سے اہم نکات پر اتفاق ہوگیا ہے۔

 امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا تمام چینی مصنوعات پر عائد ٹیرف کو کم کرے گا، چین پر ٹیرف 57 فیصد سے کم کر کے47 فیصد ہوگا، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔