ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاس رہنما:  جو کہتا ہے کہ دنیا 6,000 سال سے پہلےموجود تھی،اس کو روکو!

Shas Party, Age of the Life, origin of life, Biblical consent of Genesis, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: یہودیوں کے ایک آرتھوڈوکس فرقہ کے رہنما نے اپنے پیروکاروں کو  زمین پر زندگی کی عمر چھ ہزار سال سے زیادہ بتانے والے سائنسدانوں اور  اور کسی بھی شخص کو چیلنج کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

7 جون 2025 کو یروشلم میں یزدیم کی عبادت گاہ میں ہفتہ وار درس کے دوران شاس کے روحانی پیشوا ربی یتزاک یوسف۔
سابق سیفارڈک چیف ربی یتزاک یوزف، جو الٹرا آرتھوڈوکس شاس پارٹی کے روحانی پیشوا بھی ہیں، اپنے پیروکاروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی استاد یا لیکچرر کو چیلنج کریں جو کہتا ہے کہ دنیا بائبل میں جینیسس کی کہانی سے زیادہ پرانی ہے۔

اپنے ایک خطبہ کی ویڈیو میں یوسف نے دعویٰ کیا ہے کہ مسیحا (ماشیاہ) 15 سال میں آئے گا اور اس کے 200 سال بعد دنیا ختم ہو جائے گی۔

"اگر ایسے اساتذہ ہیں جو [طلباء کو] یہ بتاتے ہیں کہ دنیا (زمین پر زندگی) لاکھوں سالوں سے موجود ہے - حضرات، انہیں روکیں، خاموش نہ رہیں اور ان کو نہ سنیں کیونکہ تبصرہ کرنا ناخوشگوار ہے،"

ربی یوسف  نے مزید کہا۔ "مجھے یہ مت بتاؤ کہ دنیا کب بنی؟ دنیا 6000 سال سے بھی کم وقت پہلے تخلیق ہوئی تھی۔"