ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپرا نے بجلی کے ریٹ کم کرکے سب کو حیران و پریشان کر دیا

نیپرا نے بجلی کے ریٹ کم کرکے سب کو حیران و پریشان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نیپرا (نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی )نے حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی،ِ بجلی ایک پیسہ فی یونٹ کمی کر دی، نوٹیفکیشن جاری۔

تفصیلا ت کےمطابق ملک بھر کےلیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک پیسہ فی یونٹ سستی کر دی گئی۔ نیپرا نےبجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا 

 نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی مارچ 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن  میں کہا گیا ہے کہ مئی کے بلوں میں ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ہوگا،حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک پر بھی ہوگا۔