ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم شدید گرم ؛ اہم پیش گوئی آگئی

موسم شدید گرم ؛ اہم پیش گوئی آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: 

آج رات موسم کی صورتحال  کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کی توقع ہے  تاہم با لا ئی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

بدھ کو موسم کیسا رہے گا ۔اہم پیش گوئی آگئی ۔  اسلام آباد اور گردونواح میں گرم اور خشک رہنے کی توقع  ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر بالا ئی اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہنے کا امکان  ہے ۔ 

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے علاوہ گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع  ہے ۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہنے کا امکان ہے ۔

   کشمیر میں موسم خشک/ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعد از دوپہر چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ  گلگت بلتستان میں موسم خشک/ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔
 آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت 45، لسبیلہ، مٹھی 44، چھور 43، میرپورخاص میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا