ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے آٰٗئی(A I) کی پانچ مہارتیں ضرور سیکھیں اور لاکھوں روپے کمائیں

اے آٰٗئی(A I) کی پانچ مہارتیں ضرور سیکھیں اور لاکھوں روپے کمائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مصنوعی ذہانتArtificial Intelligenceاب مستقبل کی بات نہیں رہی بلکہ موجودہ وقت کی ضرورت بن چکی ہے۔ ’چیٹ جی پی ٹی‘(Chat GPT)، گورک )(Gorek)اور ڈِیپ سیک ( Deepsek)جیسے ٹولز نے کئی روزمرہ اور بار بار ہونے والے کاموں کو خودکار (Automate) کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس سے یہ خدشہ بڑھ گیا ہے کہ آنے والے چند برسوں میں لاکھوں ملازمتیں  خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ لیکن درحقیقت یہی خدشہ ایک بڑا موقع بھی ہے۔

ماہرین کے مطابق اے آئی ( مصنوعی ذہانت)اُن پروفیشنلز کی جگہ نہیں لے گا جو خود اے آئی کا درست استعمال جانتے ہیں۔اگر آپ اپنی موجودہ اسکل لسٹ skill list میں چند خاص اے آئی اسکلز  skills شامل کر لیتے ہیں تو نہ صرف اپنی نوکری محفوظ کر سکتے ہیں بلکہ تنخواہ بھی بڑھا سکتے ہیں۔ یہ گھبرانے کا نہیں بلکہ سمجھ داری سے آگے بڑھنے اور اے آئی کو اپنے کیریئر کا سب سے طاقتور ساتھی بنانے کا وقت ہے۔ آج کے ڈیجیٹل دور میں ڈگری یا تجربے سے زیادہ اہمیت اُن اسکلز  skills   کی ہے جو براہِ راست اے آئی اور آٹومیشن سے جڑی ہوں۔ اس وقت مارکیٹ میں اُن پروفیشنلز کی مانگ ہے جو اے آئی کو انسانی ضروریات کے مطابق ڈھال سکیں۔ چاہے آپ مارکیٹنگ شعبے میں ہوں، کنٹینٹ کری ایشن میں ہوں ، کوڈنگ میں یا ڈیٹا اینالیسس میں ,یہ5 ہائی سیلری اے آئی اسکلز سیکھ کر آپ کسی بھی شعبے میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ان اسکلز کی مانگ اتنی زیادہ ہے کہ کمپنیاں انہیں سیکھنے والوں کو بھاری تنخواہ پیکیجز دینے کے لیے تیار ہیں۔آپ اس سنہری موقع سے فائدہ  اٹھا کرتنخواہ دوگنی کرسکتے ہیں
1۔۔۔پرامپٹ انجینئرنگ۔۔  یہ مہارت  skill اے آئی ( مصنوعی ذہانت)ے ساتھ مؤثر گفتگو کرنے کا فن ہے۔اے آئی ٹول کو جو ہدایات آپ مطلوبہ کام کیلئے دیتے ہیں، اسے پرامپٹ کہتے ہیں۔  پرامپٹ انجینئرنگ کی مدد سے چیٹ جی پی ٹی یا مڈجرنی  جیسے اے آئی ٹولز سے درست، تخلیقی اور مفید آؤٹ پُٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس اسکل کے ذریعے آپ اے آئی ٹرینر یا پرامپٹ انجینئر بن سکتے ہیں۔ اس کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس میں3 لاکھ روپے سے زیادہ کمانا آسان ہے۔
2۔۔۔اے آئی پاورڈ ڈیٹا اینالیسس۔۔ڈیٹا کو سمجھنا ہمیشہ سے ہی اہمیت کا حامل کام رہا ہے، لیکن اب اے آئی ٹولز (جیسے مشین لرننگ ماڈلز) کے ذریعے بڑے ڈیٹا سیٹس کا تجزیہ کرنا اور پیش گوئیاں کرنا بھی ضروری ہو گیا ہے۔ یہ اسکل فائنانس، مارکیٹنگ اور ہیلتھ کیئر جیسے شعبوں میں فیصلہ سازی کے لئے نہایت اہم ہے۔
3۔۔۔ایتھیکل اے آئی ۔۔جیسے جیسے اے آئی کا استعمال بڑھ رہا ہے، ویسے ویسے ڈیٹا پرائیویسی، تعصب (Bias) اور اخلاقی استعمال سے متعلق خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔ ایتھیکل اے آئی کے ماہرین یہ یقینی بناتے ہیں کہ اے آئی سسٹمز معاشرے کیلئے محفوظ اور منصفانہ ہوں۔ یہ ایک ابھرتا ہوا شعبہ ہے جس کی کمپنیوں کو سخت ضرورت ہے۔
4۔۔۔ اے آئی ٹول انٹی گریشن اینڈ آٹومیشن۔۔یہ اسکل  skill اے آئی ٹولز کو روزمرہ کے ورک فلو (جیسے ای میل مارکیٹنگ، کسٹمر سپورٹ یا کنٹینٹ مینجمنٹ) کے ساتھ جوڑنے اور عمل کو خودکار بنانے میں مدد دیتی ہے۔ یہ مہارت آپ کو ایک پروڈکٹیوٹی مینیجر کے طور پر نہایت قیمتی بناتی ہے۔
5۔۔۔ نو کوڈ/لوکوڈ ڈیولپمنٹ۔۔بغیر کوڈنگ سیکھے اے آئی سے چلنے والی ایپس اور ویب سائٹس بنانے کیلئے ڈریگ اینڈ ڈراپ ٹولز(جیسے ببل اور ویب فلو) کا استعمال سیکھا جا سکتا ہے۔ یہ اسکل خاص طور پر چھوٹے کاروباروں اور اسٹارٹ اپس کے لئے بہت فائدہ مند ہے اور آپ کو فاسٹ ٹریک ڈیولپر بنا سکتی ہے۔