حسن علی: گورنر پنجاب سلیم حیدر سے تیسرے سپیشلائزڈ ٹریننگ کورس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کے وفد نے ملاقات کی وفد میں بلوچستان پولیس کے نئے بھرتی 35 ڈی ایس پیز بھی شامل تھے۔
تفصیلات کے مطابق وفد کی قیادت کورس کمانڈر نیشنل پولیس اکیڈمی اورنگزیب،نے کی وفد میں بلوچستان پولیس کے نئے بھرتی ہونے والے 35 ڈی ایس پیز بھی شامل تھےاس موقع پر گورنر پنجاب نے امن و امان کے قیام کے دوران پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ خوشی ہے کہ بلوچستان سے بڑی تعداد میں نوجوان ملک کی خدمت کے لیے میدانِ عمل میں آئے ہیں۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت ہے، جبکہ ہماری سکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں معرکۂ حق کے بعد ملک کو دفاعی اعتبار سے بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، تاہم اب ہمیں ملک کو معاشی طور پر بھی مستحکم کرنا ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی کو مقدم رکھتے ہوئے ہم سب نے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔