ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا میں آپریشنز، 8 خوارج جہنم واصل

خیبرپختونخوا میں آپریشنز، 8 خوارج جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر کی جانے والی متعدد کارروائیوں میں 8 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔ 

پاک فوج کی جانب سے خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر متعدد کارروائیاں کی گئیں۔ 

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 3 خوارج جہنم واصل کردیے گئے، جبکہ جنوبی وزیرستان میں کی گئی کارروائی میں 2 خوارج ہلاک کردیے گئے، تاہم فائرنگ کے دوران دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے نائیک مجاہد خان شہید ہوگئے۔ 

نائیک مجاہد خان کا تعلق کوہاٹ سے تھا، عمر 40 سال تھی۔ 

علاوہ ازیں خیبر اور بنوں میں آپریشن کے دوران 3 خوارج مارے گئے۔ 

ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا، مارے گئے خوارج سکیورٹی فورسز پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ 

علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ 

آئی ایس پی آر